1 مارچ 2014 - 20:30
صہیونیوں کی بربریت کئی فلسطینی مسلمان زخمی

غاصب صہیونی ریاست کے فوجیوں نے غرب اردن کے شہر جنین کے جنوبی علاقے پر حملہ کرکے متعدد فلسطینی مسلمانوں کو زخمی کردیا۔

ابنا: ذرائع کے مطابق یہ حملہ یبعد کے علاقے پر کیا گیا جہاں صیہونی فوجیوں نے آنسو گیس کے علاوہ صوتی دھماکے بھی کئے اور کئی فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ مابودوتان کے علاقے میں بھی جارحیت کا مظاہرہ کیا اور عام گاڑیوں کی رفت و آمد میں مزاحمت کی۔ دوسری جانب غزہ کے جاری محاصرے کے نتیجے میں فلسطینی مسلمانوں کے مسائل و مشکلات بدستور جاری ہیں جنھیں کو کرنے کیلئےفلسطینی جس سرنگ کا استعمال کرتے تھے صیہونیوں نے وہاں بھی زہریلی گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی مسلمان متاثر ہوئے۔......./169